نجم سیٹھی ڈٹ گئے، ایشیا کپ ہر صورت پاکستان میں ہو گا

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس، پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔

اے سی سی کا اجلاس آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا ، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہوئے، بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے شاہ تھے، اجلاس میں بھارت نے پاکستان ٹریول نہ کرنے کے موقف کو دوہرایا، پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لیجانے کا فیصلے کرنے پر ٹورنامنٹ سے نکل جانے کا کہہ دیا۔ سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کے تبادلے کا کہا لیکن پاکستان نے میزبانی بدلنے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔ پاکستان اور بھارت دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے بظاہر رضامند ہیں۔ دو جگہوں پر ایشیا کپ کا انحصار لاجسٹکس پر ہو گا۔

اجلاس کے دوران پی سی بی کے سخت فیصلے کے بعد امکان ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہو گا، تمام بورڈ ممبران نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئر مین نجم سیٹھی کے موقف سے اتفاق کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کی صورت میں دونوں روایتی حریفوں (پاکستان اور بھارت) کے درمیان میچز نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔ جس کے لیے تاحال فیصلہ نہ ہو سکا تاہم انگلینڈ، یو اے ای، عمان اور سری لنکا کے وینیو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو پر 5 میچز کرانے کی منصوبہ بندی ہے، پانچ میچز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم 2 میچز بھی شامل ہیں۔ 6 ملکی ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ایک گروپ میں ہیں، سری لنکا افغانستان اور بنگلہ دیش ایک گروپ میں ہیں۔

ایشیا کپ ستمبر میں شیڈولڈ ہے جو 50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ہے، یو اے ای میں آج ہونے والے اے سی سی اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوا، ایشیا کپ 2022 کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ، شیڈول ٹریول پلان کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حتمی فیصلے سے قبل براڈ کاسٹرز سے بھی مشاورت کی جائے گی، پاکستان کے علاؤہ نیوٹرل وینیو پرمیچز کے لیے موسم بھی اہمیت کا حامل ہو گا، لندن جیسے وینیو پر ایشین کراوڈبہت زیادہ متوقع ہوتا ہے، اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان سے باہر میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان

انڈیا

کرکٹ

asia cup

Pakistan Cricket Board (PCB)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div