تیسرا ون ڈے، بنگلا دیش نے آئر لینڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا

میزبان ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے پچھاڑا، حسن محمود مرد میدان قرار

سہلٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے آئر لینڈ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔ حسن محمود میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا، مہمان ٹیم 101 سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹکر نے 28 اور کیمپر نے 36 سکور کی مزاحمتی بیٹنگ کی ، دیگر کوئی بھی بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ بنگلا دیش کی حسن محمود نے 5 شکار کیے، تسکین احمد 3، عبادت حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش نے 13 ویں اوورز میں ہدف بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا، تمیم اقبال نے 41 گیندوں پر 41 جبکہ لٹن داس نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

تین میچز کی سیریز بنگلا دیش نے اپنے نام کر لی، سیریز 2-0 سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div