انتخابات ملتوی، فیصلے سےسیاسی استحکام کوضمانت ملےگی، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سیاسی استحکام کو ضمانت ملے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے، یہ فیصلہ معاشی، سیاسی، سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ آئینی طور پر انتخابات کے وقت وفاق، صوبوں میں نگراں حکومتیں ہوں، الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلے سےسیاسی استحکام کوضمانت ملےگی۔ ملک کامعاشی استحکام سیاسی استحکام سےجڑا ہوا ہے، 2صوبوں پرزبردستی الیکشن مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی تھی، 30اپریل کو2صوبوں میں الیکشن ہوتےتوہمیشہ کیلئےمتنازع ہوجاتے، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا، آئین ایک شخص کی مرضی پر نہیں چل سکتا۔ وہ جب چاہے آئین توڑ دے، اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا۔ وہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے، وہ جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے، عدالت پر دھاوا بول دے، جب چاہے الیکشن ہو جائے، جو چاہے فیصلے آ جائیں، یہ نہیں چلے گا۔