عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
عمران خان کی پیشی پر امن و امان کی صورتحال متاثر، آئی جی اسلام آباد واقعہ کی رپورٹ پیش کریں، عدالتی حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق بتایا گیا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی پر امن و امان برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل کے مطابق عمران خان کی پیشی پرامن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ عدالت کو واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div