مسجد الحرام، مسجد نبوی میں پہلی تراویح، لاکھوں افراد کی شرکت

شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری، حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ، مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں مسلمانوں نے رمضان کی پہلی شب عشاء اور ترویح کی نمازیں باجماعت ادا کی ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ شب لاکھوں مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین عشا اور تراویح ادا گی۔

مسجد الحرام میں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی۔

حرمین الشریفین انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں جبکہ آپریشنل پلان پر عملدرآمد کےلیے کارکنان اوران کی نگرانی کے لیے سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں اور آب زمزم کی فراہمی اور مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div