تدبرسےفیصلہ نہ ہوا تو فساد،انارکی اورافراتفری پھیلےگی،وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah)کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تدبرسے فیصلہ نہ ہوا تو فساد،انارکی اورافراتفری پھیلےگی،سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کےحوالے سےمختلف آرا ہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیارحاصل ہے حکومت اوراداروں کی رہنمائی کرے ہم آئین کےمطابق معاملات آگےبڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کورٹ کےحکم پرالیکشن کمیشن نےشیڈول دیا۔ہم نےاس حکم کےتحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔سپریم کورٹ کےحکم کورد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،آڈیو لیک ہوئی ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔
مزید کہا کہ ساری اسمبلیوں کےالیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اورمنصفانہ ہونگےتویہ ملک کےلئےبہترہوگا۔