کراچی: خواتین کیلئے مخصوص پنک بس کو حادثہ
پنک بس شاہراہ فیصل پر فلائی اوور کی باؤنڈر وال سے ٹکراگئی
کراچی میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر چلائی گئی پنک بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس شارع فیصل پر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس کو شاہراہ فیصل پر حادثہ پیش آیا، جہاں بس بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے فوزہ وہاب فلائی اوور کی باؤنڈر وال سے ٹکرا گئی۔
رپورٹ کے مطابق تاحال پنک بس کے حادثے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا آغاز یکم فروری کو کیا تھا، جس کے روٹس میں یکم مارچ کو اضافہ کیا گیا۔
کراچی
PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)
PINK PEOPLES BUS SERVICE
تبولا
Tabool ads will show in this div