قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر سزا میں معافی دی

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان بھر کی جیلوں میں قید افرا کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کیا، اعلان کے تحت مختلف سطح کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے۔

سزا میں کمی کے فیصلے سے 65 سال سے زائد عمر کے مرد، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 18 سال سے کم عمر ایسے افراد مستفید ہوں گے جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے ہیں۔

سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

president of pakistan

DR. ARIF ALVI

PRISON RELEIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div