قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو میڈل پہنایا

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان اورمایہ نازبلے بازبابراعظم (Babar Azam)کو پاکستان کےلیے نمایاں کاکردگی دکھانےپرستارہ امتیازسےنوازا گیا۔

بابراعظم کوگورنرہاؤس لاہورمیں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائےگا۔

28 سالہ بابریہ اعزازحاصل کرنےوالے پاکستان کےکم عمرترین کھلاڑی بن گئے ہیں،ان سےقبل پاکستان کےسابق کپتان سرفرازاحمد ستارہ امتیازحاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتانوں کومصباح الحق،یونس خان اورشاہد آفریدی،جاوید میانداد اورانضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔

Babar Azam

Governor Punjab

Sitara e Imtiaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div