سالگرہ کے دن کنگنا رناؤت نےمعافی مانگ لی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنا ویڈیو میسج شیئر کیا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت 36 برس کی ہوگئیں ۔ اپنی سالگرہ کے دن محبت کرنے والوں کو ہی نہیں نفرت کرنے والوں کو بھی خصوصی پیغام دے دیا۔

بالی وڈ کی متنازعہ ترین اداکارہ کنگنا رناوت کی آج سالگرہ ہے ۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کنگنا نے مخص بھارتی انداز کی ساڑھی اور زیورات کو پہنے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ کنگنا نے کہا کہ میرے دشمنوں جنہوں نے آج تک مجھے کبھی آرام نہیں کرنے دیا ، چاہیے میں جتنی بھی کامیاب ہوئی ۔ مجھ سے نفرت کرنے والوں نے مجھے لڑنا سیکھایا ، جدوجہد کرنا سیکھایا ، میں ہمیشہ ان کی مشکور رہوںگی۔

کنگنا نے کہا کہ دوستوں میرا نظریہ بہت سادہ ہے ، میں ہمیشہ سب کے لئے اچھائی ہی چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ان کے پاس صرف شفقت ، محبت اور اچھے خیالات ہی ہیں۔

حال ہی میں کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کو بے حد سراہتے ہوئے ، پاکستان مخالف بیانات دیئے ۔ کنگنا ٹوئٹر پر خاصی ایکیٹیو رہتی ہیں اور بالی وڈ میں اقربا پروری پر بھی خاصی بات کرتیں ہیں ۔

Bollywood

social media

Kangana Ranaut

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div