سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ
دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کا جلد ملاقات پراتفاق
سعودی (Saudi)وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ سے رابطہ،جلد ملاقات پراتفاق ہوگیا۔
سعودی عرب ایران تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے،دونوں ممالک نے تعلقات بہترکیلئےایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
فیصل بن فرحان اورایرانی وزیرخارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی آمد پرمبارک باد بھی دی۔
خیال رہے کہ 10 مارچ کو بیجنگ میں ایران اورسعودی عرب میں تاریخ سازمعاہدہ ہوا تھا,جس کےتحت سفارتی تجارتی اورعلاقائی تعلقات بحال کیے جائیں گے.
SAUDIA ARABIA
Iran Saudi Arabia Agreement
Iran Saudi Arabia relations
تبولا
Tabool ads will show in this div