ماورہ حسین نے اپنی پہلی سحری کہاں کی ؟؟
ماروہ حسین اور امیر گیلانی کے نئے آنے والے ڈرامے نیم کی فلم بندی ہو رہی ہے۔ ڈرامے کی شوٹنگ آزاد کشمیر راولاکوٹ میں کی جارہی ہے۔
ماورہ حسین اورامیر گیلانی ،ثبات ڈرامے کے بعد ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے نئے آنے والے ڈرامے نیم میں ۔ اس ڈرامے کی شوٹنگ آزاد کشمیر راولاکوٹ میں جاری ہے۔ ماورہ اس ڈرامے کے حوالے سے مختلف جھلکیاں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کررہی ہیں۔ اسی حوالے سے انہوں نے اپنی پہلی سحری کے حوالے سے بھی اپنی انسٹا فولورز کو آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی سحری راؤلاکوٹ میں کی۔
ماورہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر آزاد کشمیر سے کی گئی چند تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔ جس میں انہوں نے کیپشن دیا کشمیر آپ کے پاس میرا دل ہے ۔۔۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں اپنے نئے پراجیکٹ نیم کا حوالا دیا اور اسے پوسٹ کو امیر گیلانی کے اکاونٹ سے ٹیگ کیا۔
ماورہ حسین اورامیر گیلانی نے ثبات ڈرامے میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی۔ اس ڈرامے میں دونوں کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔
ثبات ڈرامہ 2020 میں نشر کیا گیا اب 3 برس بعد ایک بار پھر ماورہ اورامیر گیلانی نیم ڈرامے میں ایک ساتھ دیکھائی دینگے۔