ملٹی نیشنل کمپنی ایما زون کا مزید ملازمین کوفارغ کرنے کافیصلہ

آنے والے چند ہفتوں میں ملازمین کو برطرف کیا جائے گا
<p>File Photo</p>

File Photo

اخراجات میں کرنے اورمعاشی مسائل پرقابو پانےکیلئے امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون (Amazon) نےاپنے مزید ملازمین کوفارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

دنیا کے سب سےبڑے آن لائن ریٹیلرایمازون نےاپنےاخراجات میں کمی کرنے کے لئےمزید 9,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ حالیہ فیصلے سے کون سے ممالک کے ملازمین متاثر ہوں گے تاہم اگلے چند ہفتوں میں مختلف عہدوں پر موجود ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔

میٹا نےامریکی فیس بک صارفین کیلئے بلیو ٹک کی سہولت پیش کر دی

کمپنی کے مالک اینڈی جسی نےکہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن طویل مدتی میں یہ کمپنی کے لیے بہترین ہوگا،اس غیریقینی معیشت کودیکھتے ہوئےجس میں ہم رہتے ہیں، اورمستقبل قریب میں موجود غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے اخراجات میں مزید ہموار ہونے کا انتخاب کیا ہے۔

انکا بتانا تھاکہ ملازمین کو کھونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا،وہ لوگ جواس فیصلے سےمتاثر ہوئےمیں کمپنی میں ان کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

خیال رہےکہ معروف ای کامرس فرم نےاس سے قبل جنوری میں 18,000 ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

واٹس ایپ نے مزید 3 زبردست فیچرز متعارف کروا دیئے

عالمی وبا کرونا وائرس کے دوران جب لوگ گھروں تک محدود تھےتوایمازون کے کاروبار میں تیزی دیکھی گئی لیکن حال ہی میں اس کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےمیٹا جوانسٹاگرام اورواٹس ایپ کا بھی مالک ہےنے 10,000 ملازمتوں میں کمی کےمنصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

amazon

Andy Jassy

amazon employees

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div