زمان پارک آپریشن اور مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
پنجاب حکومت نے زمان پارک آپریشن اور مقدمات کی تحقیات پر جے آئی ٹی تشکیل دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
جے آئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے ۔ ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا کنونیئر مقررکیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں آفتاب پھلروان ، آئی ایس آئی ، آئی بی ،ایم آئی کا ایک ایک افسر شامل ہوگا۔
نوٹفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے جے آئی ٹی کی منظوری دے دی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 21 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
پی ٹی آئی حامیوں نے پنجاب کانسٹیبلری کی دو بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کو تباہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی 2 روز قبل کہا تھا کہ گزشتہ 5 سے 7 روز کے اندر قانون کی جوخلاف ورزیاں ہوئی ہیں اس پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔