شہیدبریگیڈیئرمصطفی کمال برکی کی نمازجنازہ اداکردی گئی
جنوبی وزیرستان میں شہیدہونےوالےبریگیڈیئرمصطفی کمال برکی کی نمازجنازہ اداکردی گئی، جس کے بعد ان کو فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہیدہونےوالےبریگیڈیئرمصطفی کمال برکی کی نمازجنازہ اداکردی گئی، جس کے بعد ان کے جسدخاکی کو پورے فوجی اعزازکےساتھ آرمی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئرمصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ میں صدرمملکت عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف اوراعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرشہید
جاری بیان کے مطابق نمازجنازہ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاداحمدمرزا،آرمی چیف جنرل عاصم منیراورڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کے علاوہ حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران وجوانوں اورعوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی کیریئرکےدوران بریگیڈیئربرکی انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے، انہوں نےخیبر پختونخوااور بلوچستان میں دہشتگردی کےمتعدد نیٹ ورکس کوکامیابی سے ختم کیا۔
بریگیڈر مصطفیٰ کمال برکی 2016 میں اے پی ایس پشاور حملےمیں ملوث دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرنےمیں اہم کردارتھے، قوم ان کو شاندارخدمات اورپاکستان کیلئےدی گئی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کر تی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیزدہشتگردی کیخلاف کوئی نرمی نہیں برتیں گی،دہشتگردی کی اس لعنت کوہرقیمت پرختم کرنےکےعزم کااعادہ کرتےہیں۔
خیال رہے گزشتہ روز بریگیڈیئرمصطفی کمال برکی جنوبی وزیر ستان کے علاقے انگوراڈہ میں دہشتگردوں سےمقابلےمیں جام شہادت نوش کر گئےتھے۔