ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول میں لی جانے والی تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا سیلبریٹی ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں، اداکارہ کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے منفی کومنٹس کیے۔
نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر جو کہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی ایکٹیو ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ۔ اس پوسٹ میں ہانیہ ایک سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر پر ہانیہ نے سیئم ری اپ (Siem Reap)
کی لوکیشن کا بتایا۔ جو کہ تھائی لینڈ کے بارڈ سے جڑے ملک کمبوڈیا کا صوبہ ہے۔
سوشل میڈیا ہانیہ عامر کی ان تصاویر پر زیادہ تر منفی کومنٹس کیے ۔
ایک صارف نے لکھا کہ ماہیر سعد کا جینا حرام کرکے خود سکون سے پول میں انجوائے کرتے ہوئے۔
ایک صارف نے لکھا ہانیہ باجی ڈر کے مارے پانی سے باہر نہیں آرہی کہ پاکستانی عوام ٹرول کرئے گی ۔ ساتھ ہی لکھا کہ میں آپکی فین ہوں۔
ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ تو بس فضول شاٹس بنا کر اپنی آخرت خراب کرو۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایکٹرز بے حیائی پھیلا رہے ہیں ۔
ان دنوں ہانیہ عامر کا ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا خاصا پسند کیا جارہا ہے۔ وہ اس ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتی رہتیں ہیں۔