عبداللہ شفیق بابر اعظم کے لیول کا پلیئر ہے، شاداب خان
افغانستان کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے لیے کپتان بننے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ صائم ایوب، احسان اللہ زبردست ٹیلنٹ ہے، عبداللہ شفیق بابر اعظم کے لیول کا پلیئر ہے۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجری کا وقت مشکل تھا، پرفارمنس بھی نہیں ہو رہی تھی، کرکٹ میں سب سے مشکل کام بحالی ہے، ری ہیب میں پتہ نہیں چلتا کہ کب ٹھیک ہوں گے، موٹیویشن بھی نہیں ہوتی، اللہ تعالی نے موقع دیا ہے پاکستان کو لیڈ کروں، بطور پلیئر کپتانی سے بڑا فرق پڑا، آپ تب سب کا سوچ رہے ہوتے ہو، افغانستان کے خلاف سیریز کے کیلئے منتخب کھلاڑی بھرپور فام میں ہیں جو اچھی بات ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین کنڈیشن میں افغان ٹیم ٹف ٹیم ہوتی ہے، صائم ایوب ، احسان اللہ زبردست ٹیلنٹ ہے، عبداللہ شفیق بابر کے لیول کا پلیئر ہے۔ بابر اعظم نے ہمیشہ پلیئرز کو بیک کیا، میری بھی کوشش ہے پلیئرز کو بیک کروں کیونکہ ناکامیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ اگلی سیریز میں بابر واپس آئے گا، وہ ہی ہمارے مستقل کپتان ہونگے۔ افغانستان کے خلاف تمام میچز زبردست رہے ہیں، آصف علی اور نسیم ولی شاہ نے چھکے مارے، میری بھی خواہش ہے کہ میچز سنسنی خیز ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سے کافی مدد ملی، بطور کپتان انسان انفرادی نہیں بلکہ ٹیم کا سوچتا ہے۔ فیلڈ میں بابر اعظم کے کچھ فیصلے مجھے غلط لگتے لیکن وہ ٹھیک ثابت ہوتے ہیں۔ بطور کپتان ہمیشہ کوشش ہوتی ٹیم کی قیادت کروں، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ان کو موقع دینا ہوگا، افغانستان کی ٹیم ایشین کنڈیشنز میں کافی مضبوط ٹیم ہے، 2024 کے ورلڈکپ کیلئے سلیکشن کمیٹی کو سوچ رہی کافی اچھا ہے۔