وہ مناظر جو سینما گھروں میں پٹھان فلم سے ڈیلیٹ کیے گئے
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جبکہ سینما گھروں میں اسکرینگ کے لئے اس فلم کے بہت سے سین کو ایڈیٹ کیا گیا۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم پٹھان کو ریلیز کردیا گیا۔جب اس فلم کو پرائم ایمازون پر دیکھا، تو شاہ رخ خان کے ان فینز کو سینما گھروں میں دیکھی گئی فلم کے کچھ سین میں کمی لگی۔ ایمازون پرائم کے پلیٹ فارم پر سینما گھروں کے لئے اسکرین کی گئی پٹھان فلم کے 4 سین اور کچھ ڈائیلاگز میں اضافہ کرکے اسٹریم کیا گیا۔ چونکہ آج اس فلم کو پرائم ویڈیو پر اسٹریمنگ کی گئی اس کے بعد سے ہی اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اس فلم نے بہت سے ریکارڈز توڑے۔ ٹوئٹر پر بھی اسی حوالے سے پٹھان کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا۔
شاہ رخ خان کے فینز نے ان سینز کے اسکرین شاٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جن سینز کو سینما گھروں میں ڈیلٹ کیا گیا ۔
فلم میں ایک سین ہے جس میں پٹھان کو روسیوں (روس سے تعلق رکھنے والوں ن )نے بے رحمی سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا یہ سین سینما میں نہیں دیکھا گیا ۔ اس سین میں شاہ رخ خان کے ناخنوں کو بے رحمی سے اکھڑا گیا۔
دوسرے سین میں سلمان شاہ رخ کو بچاتے ہیں، جس کے بعد پٹھان بھارتی ایٹیلیجنلس کے ادارے را(RAW) کے دفتر میں دوبارہ زور دار انٹری دیتا ہے۔
تیسرا منظر جس میں بھارتی فوج روبائی (دیپیکا) سے جم (جان ابراہم) کے بارے میں پوچھ گچھ کرتی ہے۔
ڈیپمل کپاڈیہ کے فائٹ سین کو بھی سینما میں نہیں دیکھایا گیا ۔
جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کی جانے والی پٹھان فلم میں کچھ ڈائیلاگ جیسے تیری ہندی بہت اچھی ہے ، تیری ماں کیا ہندوستان سے آئی ہے ؟؟ کو بھی شامل کیا گیا۔