واٹس ایپ نے مزید 3 زبردست فیچرز متعارف کروا دیئے
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس واٹس ایپ نے اپنی جدت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تین نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ گزشتہ چند سالوں کے دوران متواتر کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لیے جدت متعارف کروانے کی راہ پر گامزن ہے، گزشتہ سال بھی گروپ کالنگ کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، گزشتہ چند ماہ کے دوران پراکسی سرورز سپورٹ اور اسٹیٹس میں وائس نوٹس سمیت متعدد اضافے کیے گئے تھے۔
اسی حوالے سے اب کمپنی نے گروپ کو بہتر بنانے کے لیے مزید تین نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، پہلے فیچر میں کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں ڈبل اضافہ کیا گیا ہے، گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھ کر 1024 کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح دوسرا فیچر ایڈمن کنٹرول کا ہے۔ اس فیچر میں گروپس کے ایڈمنز کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے قبل گروپ ایڈمن کی رضامندی ضروری درکار ہوگی جو کہ اس سے قبل سہولت میسر نہیں تھی۔
تیسرا کامن گروپس کا فیچر ہے۔ نئے فیچر سے صارفین کسی واٹس ایپ دوست کے نام کو سرچ کر کے یہ جان سکیں گے ان کا دوست کتنے ایسے گروپس کا ممبر ہے، جن کے آپ بھی رکن ہیں۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں صارفین ان فیچرز کو استعمال کر سکیں گے۔