زلزلے کے جھٹکے، دورانِ سرجری ڈاکٹرز کی کلمہ طیبہ کا ورد کرنیکی ویڈیو وائرل
زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس دوران ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز کے دوران ڈاکٹرز آپریشن کرنے میں مصروف ہیں تاہم زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد ڈاکٹرز بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اسی دوران آپریشن تھیٹر کی بجلی بھی چلی جاتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث ڈاکٹرز کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، بھارت، چین ، افغانستان ، تاجکستان سمیت مختلف ممالک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوہ ہند کش بتایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس دوران ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز کے دوران ڈاکٹرز آپریشن کرنے میں مصروف ہیں تاہم زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد ڈاکٹرز بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اسی دوران آپریشن تھیٹر کی بجلی بھی چلی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے زلزلے سے آپریشن تھیٹر میں موجود چیزیں ہلنا شروع ہوجاتی ہیں اور آپریشن کرتے ڈاکٹرز پہلا کلمہ پڑھنے لگ جاتے ہیں، کچھ دیر بعد تھیٹر کی بجلی بحال ہوتے بھی دیکھی گئی۔