صبا قمر اورعمران عباس پہلی بار ایک ساتھ ایک ڈرامے میں

ڈرامے کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا

صبا قمر اور عمران عباس کے نئے آنے والے ڈرامے تمہارے حسن کے نام کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ ڈرامے کو عمیرہ احمد اور ساراقیوم نے تحریر کیا۔

پہلی مرتبہ صبا قمراورعمران عباس ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھائی دیں گے نئے آنے والے ڈرامے تمہارے حسن کے نام میں ۔ اس ڈرامے کو تحریر کیا ہے معروف رائٹر عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے۔ جبکہ اسے پراجیکٹ کی ہدایات دیں ہیں ثاقب خان نے۔ اس سیریز کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ دیگر فنکاروں میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اورسدرہ نیازی شامل ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ڈرامے کے پوسٹر کو شیئر کیا۔

اس ڈرامے کے ہدایات کار ثاقب خان نے اس سے قبل بھی صبا قمر کے ساتھ کامیڈی فلم گھبرانا نہیں ہے کی ہدایات دیں۔

اس سیریزکی شوٹنگ کراچی اورلاہور میں ہوئی جس کی مختلف جھلکیاں صبا قمر اور عمران عباس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتے رہے۔

تمہارے حسن کے نام سیریز کی کہانی سلمیٰ اورسکندر کی محبت پر مبنی ہے ۔ اس رومانوی ڈرامے کے ڈائیلاگز کو شاعرانہ انداز میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

Imran Abbas

Pakistani drama

SABA QAMAR

Umera Ahmed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div