ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم کی بادشاہت برقرار
ون ڈے میں بابر سرفہرست، امام الحق کی تیسری پوزیشن، ٹیسٹ میں شاہین آفریدی باؤلرز میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں
انٹرنیشنل کرکٹ (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابراعظم سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور امام الحق کی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پروٹیز ٹیم کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھے، بھارتی کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 11 ویں نمبر پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر جبکہ شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسی فارمیٹ کی آٰل راؤنڈ رینکنگ میں بھارتی رویندرا جڈیجا سب سے اوپر ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div