ناصر بٹ نے تہرے قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کرا لی
نواز شریف کے قریبی ساتھی پر 1996 میں صادق آباد میں ہونیوالے تہرے قتل کا مقدمہ درج تھا
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے تہرے قتل کے مقدمہ میں عبوی ضمانت کر الی۔
ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سہیل انجم نے1996 میں صادق آباد میں ہونے والے قتل کے مقدمہ میں ن لیگی رہنما ناصر بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ناصربٹ کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی۔
لیگی رہنما ناصربٹ کیخلاف تھانہ صادق آباد میں3افرادکےقتل کامقدمہ درج ہے، اور ان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہوئےتھے۔
Nawaz Sharif
Pakistan Exports
PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)
nasirbutt
تبولا
Tabool ads will show in this div