پاکستانی اداکارہ علیزہ شاہ بیمار، دعا کی درخواست کردی

اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو انسٹاگرام پر آگاہ کیا
<p>Instagram/alizehshahofficial</p>

Instagram/alizehshahofficial

اداکارہ علیزہ شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پرہیں ، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی صحت یابی کی دعا کی درخواست کی۔

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ علیزہ شاہ بیمار ہوگئیں ۔ انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کچھ اسٹوریز پوسٹ کیں۔ ایک اسٹوری میں علیزہ شاہ نے تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں ، ساتھ ہی اس تصویر پر انہوں نے دعا کی اپیل بھی کی۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ فوڈ پوائیزنگ (Food poisoning) کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کی دعا کے لئے بھی درخواست کی۔

ایک اور اسٹوری میں علیزہ شاہ نے اپنی والدہ کی ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا۔ جس میں ان کی والدہ اداکارہ کے سرہانے موجود ہیں اور انتہائی فکر مند دیکھائی دے رہی ہیں ۔ اس ویڈیو پر علیزہ نے لکھا کہ والدہ کو میری بیماری کی وجہ سے اداس دیکھ کر وہ بکھیر گئیں ہیں۔

![ ] (https://i.samaa.tv/large/2023/03/2217150686f7a5b.jpg)

اداکارہ کو انٹرنیٹ پر انکی گانے کی وجہ سے اور بولڈ لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے بھی خاصا ٹرول کیا جاتا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div