روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دوبارہ کمی آنے لگی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 283 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہو گئی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دوبارہ کمی آنے لگی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 72 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قیمت 285 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div