انفراسٹرکچر، گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وہاب ریاض

عہدہ ملنے پر اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہے کھلاڑیوں کی مدد کروں۔ حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور صوبائی وزیر کھیل کا حلف اٹھانے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزوہاب ریاض سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران شاہد زمان اور طارق قریشی نے وہاب ریاض کو سپورٹس کے امور کے بارے بریفنگ دی۔

مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتی ہے، کھیل کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ سپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو عہدہ ملا اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں، کوشش کروں کا کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں۔ میں خود کھلاڑی ہوں ، کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔ ارشد ندیم سے آج ملاقات کی، مسائل دریافت کیے ۔ ارشد ندیم سمیت تمام کھلاڑیوں کے مسائل حل کروں گا۔ انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div