رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کے دوران اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی۔ جمعے کے روز صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسکولز میں تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار صبح 11:45 سے 2:45 تک ہوں گے۔

سحروافطاراورتراویح کےاوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکافیصلہ

دوسری جانب سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، جمعہ کے روز سکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔

Sindh Government

RAMZAN UL MUBARAK

school hours

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div