ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ثانیہ کی بیٹے کے ہمراہ مدینے سے تصاویر وائرل

رمضان سے قبل بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےاپنے بیٹے اوروالدین کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ بیٹےکےہمراہ مدینے میں تصاویروائرل ۔

سماجی رابطے کی سائیٹ انسٹاگرام پرثانیہ نے تصاویرکوشیئرکیا جس میں ان کے بیٹے اذہان مرزاملک،والدین عمران مرزا اورنسیمہ مرزا،بہن انعم مرزا اوران کے شوہر کرکٹرمحمد اسد الدین بھی شامل ہیں۔

پہلی تصویر میں ثانیہ اوراس کے بیٹے نےمسکراتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں ۔ جبکہ ایک تصویر میں انعم کی بیٹی کو ثانیہ نے اپنی بانہوں میں اُٹھا رکھا ہے ۔ثانیہ نے مدینہ سے ایک سیلفی بھی پوسٹ کی۔

ثانیہ نے اپنے ہوٹل کے کمرے سے آئینے والی سیلفی بھی شیئر کی انہوں نے مقام کومدینہ،سعودی عرب کے طورپرجیو ٹیگ کیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین سمیت سب افراد نے ان کے شوہر شعیب ملک کی عدم موجودگی کو بری طرح محسوس کیا ۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا گزشتہ مہینوں سے سوشل میڈیا پربہت سی تصاویرشئیر کرتی رہتی ہیں ان تصاویرمیں ان کے شوہرشعیب ملک کیساتھ کوئی تصویرنہیں لی گئی،جس پرانکے مداح تشویش میں مبتلا ہیں۔

sania mirza

shoaib malik

umrah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div