کیا پاکستان میں آنے والے زلزلے کی پیشگوئی پہلے سے کی گئی تھی؟

زلزلے کے باعث خیبرپختونخوا میں کم سےکم 9 افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں

ملک میں گزشتہ رات 6.8 شدت کےزلزلےکےباعث صوبہ خیبرپختونخوا میں کم سےکم 9 افرادہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئےہیں۔اس زلزلےکا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔

این ڈی ایم اےکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پنجاب،بلوچستان اورپاکستان کےزیر انتظام کشمیر میں کسی خاص نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت ’خداداد ہائیٹس‘ میں دراڑیں پڑی ہیں جس کے بعد اس عمارت سے رہائشیوں کا انخلا کردیا گیاتھا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق محقق فرینک ہوگریٹس کے ادارےکی جانب سے 30 جنوری کو ایک اورٹویٹ کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے بنگلہ دیش اورچین کے علاوہ پاکستان وافغانستان کےمتعدد علاقوں میں ارضیاتی سرگرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

فرینک ہوگربیٹس کا دعویٰ ہے کہ آسمان میں سیاروں کا محلِ وقوع زلزلوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

تاہم سائنسدانوں کا اس حوالے سے اتفاق موجود ہے کہ زلزلوں کی پیشگوئی کرنے کا کوئی طریقہ فی الوقت سائنس کے پاس موجود نہیں اورنہ ہی ایسا کوئی طریقہ مستقبل میں تیارہوتا ہوا دیکھائی رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزافغانستان، پاکستان اوربھارت میں 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے وقت ان ممالک میں اینڈرائڈ فونز استعمال کرنے والے بیشترصارفین کوزلزلے کے جھٹکوں سے چند سکینڈز قبل یا اس دوران ایک گوگل الرٹ موصول ہوا جس میں زلزلہ کی اطلاع دی گئی۔

گوگل الرٹ پربہت سے افراد حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گوگل کوزلزلہ کی پیشگی اطلاع موصول ہوگئی جبکہ زلزلے کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

اسی حوالے سے گوگل کے کرائسزرسپانس سینٹرکی جانب سے زلزلے سے متعلق الرٹ کے بارے میں بتایا کہ تمام سمارٹ فونزمیں چھوٹے ایکسلرومیٹرز ہوتے ہیں جو رفتاراور تھرتھراہٹ محسوس کرسکتے ہیں اوراس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ ممکنہ زلزلہ ہو سکتا ہے۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی پیشگوئی میں تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے،یعنی وقت اورتاریخ، مقام،اورشدت۔ اگر کوئی ’پیشگوئی‘ ان میں سے تینوں چیزیں فراہم نہیں کرتی تو اسے ایک غلط پیشگوئی تصورکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ زلزلوں کی پیشگوئی سے متعلق مختلف طریقوں پرکام جاری ہےجن میں زلزلے سے پہلے جانوروں کے رویے کا جائزہ لینا اوراس کی بنیاد پرزلزلے کی پیشگوئی کرنا شامل ہے۔

pakistan earthquake

SWAT EARTHQUAKE

Earthquake Deaths

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div