6.8 شدت کا زلزلہ،اسلام آباد کی تمام عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم

آفٹرشاک سےاسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں

چھ اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلہ نےاسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت میں دراڑیں ڈال دیں،چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تمام عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم دے دیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں6.8 شدت کا زلزلہ ،3.7شدت کا آفٹرشاک سےاسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔

چیئرمین سی ڈی اے کا تمام عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم دیدیا،چیئرمین سی ڈی اے کاکہنا ہےکہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی زلزلے سےمتاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کر ے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق بالخصوص سیکٹرای الیون میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نےسروے فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں،اور24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا بھی دیدیا۔

رہائشیوں کا سماء سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مختلف عمارتوں کا جائزہ لے رہی ہیں،خدا داد ہائٹس عمارت کو سیل نہیں کیا گیا،رات اپنے فلیٹس میں ہی گزاری ہے۔

اسلام آباد

pakistan earthquake

SWAT EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div