ملک میں شدید زلزلے کے بعد پاک فوج مدد کیلئے میدان میں آگئی

آرمی چیف کی تمام متعلقہ یونٹس کو ہدایات جاری

ملک میں شدید زلزلے (Earthquake)کےبعدپاک فوج امدادی سرگرمیوں کیلئےتیار،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےتمام متعلقہ یونٹس کوہدایات جاری کر دیں۔

اسلام آباد،خیبر پختونخواہ،بلوچستان ،پنجاب اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں آنےوالےشدید زلزلےکےبعد پاک فوج اپنےہم وطنوں کی مدد کیلئےچوکس ہوگئی۔

سپہ سالارجنرل عاصم منیرکی ہدایات کےمطابق پاک فوج کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پرسول انتظامیہ کی معاونت کو یقینی بنائےگی۔

ملک میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،جاں بحق افرادکی تعداد9 ہوگئی

ہدایات میں فوری ریسکیوآپریشن کا آغاز بھی شامل ہےتاکہ قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔اس حوالے سے آرمی اورایف سی کی تمام متعلقہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تیارہیں۔

زلزلے میں ابھی تک کسی بھاری نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں۔

Pakistan Army

ARMY CHIEF

pakistan earthquake

Syed Asim Munir Ahmed Shah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div