گندم بحران سے بچنے کےلیے 25ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
رمضان میں گندم بحران سے بچنے کےلیے 25ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں گلگت بلتستان کےلیے گندم جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ مذکورہ کوٹہ رمضان میں گندم کی قلت سے بچانے کیلئے مارچ اپریل میں جاری کی جائے گی۔
ملک میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
ای سی سی نے جی بی کو گندم فراہمی کیلئے دو اعشایہ نو ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کرتے ہوئے گندم کی مناسب قیمت کا پلان بھی ایک ماہ میں طلب کرلیا ہے۔
ملک بھر میں گندم بحران کی وجوہات سامنے آگئیں
اجلاس میں کویت پیٹرولیم کمپنی کیلئے 27 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ اقدام ایکسچینج ریٹ میں اتارچڑھاؤ سے پی ایس او کو ہونے والے نقصانات پورے کرنے کیلئے کیا گیا۔ رقم پی ایس او کی جانب سےکویت سے تیل کے بلاتعطل حصول کیلئے استعمال کی جائے گی۔