ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کےلیے اہم پیش رفت
الیکشن کمیشن نے ملک کی ایک 127سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔
الیکشن کمیشن کیجانب سے پی ٹی آئی کا بلا، پیپلزپارٹی پارلیمیٹیرینز کا تیر ، پاکستان پیپلزپارٹی کا تلوار، اور مسلم لیگ ن کا شیر کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی منصوبوں میں الیکشن منیجمنٹ سسٹم، ای ایم ایس بھی شامل ہے، جس کے تحت آراوزکونتائج مرتب کرنے میں سہولت میسرآئےگی۔
گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
نتائج کو لائیو اسکرینوں پرمیڈیا اورامیدواروں کو دکھانے کی سہولت بھی ہوگی، الیکشن منیجمنٹ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا۔ جس سے پولنگ کےدن کے تمام مراحل کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
اجلاس کو اسکروٹنی فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کے متعلق آگاہ کیاگیا، یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ کے روز عوام کی سہولت اور شکایات کے فوری اندراج کیلئے واٹس ایپ نمبر اور یواےاین نمبرجاری ہوگا۔