ملک میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،جاں بحق افرادکی تعداد9 ہوگئی
ملک کےمختلف علاقوں ميں رات گئے زلزلے (Earthquake) کے شديد جھٹکے محسوس کئے گئے، خيبرپختونخواميں زلزلے سےجاں بحق افرادکي تعداد9 ہوگئِ۔
ملک میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے پورا ملک لرز اُٹھا، خیبرپختو نخوا میں 44 افراد زخمی ہوگئے ۔
پي ڈي ايم اے کےمطابق 19مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جاں بحق ہونےوالوں ميں2خواتين اور2بچے بھي شامل ہيں۔
ملک میں شدید زلزلے کے بعد پاک فوج مدد کیلئے میدان میں آگئی
زلزلےکےایک گھنٹےبعد3.7شدت کےآفٹرشاکس ریکارڈ کیے گئے۔زلزلےکےبعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،انتظامیہ کوالرٹ کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےملک کے مختلف حصوں میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے زلزلےسےاموات پررنج وغم اورافسوس،متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کواپنےاپنےعلاقوں میں فوری اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔
دوسری جانب افغانستان میں زلزلے سے ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ۔۔ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔
صوبہ لغمان میں 6.8 شدت کے زلزلے سےخوف وہراس پھیل گیا۔کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا،زلزلے کے جھٹکے بھارت،ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے
گزشتہ سال پکتیکا میں 5.9 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔