زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو، ثنا فخر کا مشورہ

اداکارہ نے انسٹا گرام پر معنی خیز تصاویر اور کیپشن شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ثناء فخر اور ان کے سابقہ شوہر فخر انعام کی شادی 14 سال کے طویل عرصے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور طویل عرصے سے کرتی آرہی تھی۔

اُدھر ثناء فخر، جو ماضی میں پاکستان کی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ تھی، ان دنوں میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے روز اپنے متعلق انسٹا گرام اور ٹویٹر پر زندگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں، اب اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا۔

انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو زندگی گزارنے کے اصول بتا دیئے۔

انسٹا گرام پر انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو، کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div