ملک میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی، محکمہ موسمیات
پاکستان میں بدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ کو چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت ہو گا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کل بروزب دھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔
سحروافطاراورتراویح کےاوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکافیصلہ
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی آج چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div