7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے کوساڑھے 12 سال قید سنا دی گئی

2لاکھ روپے کا ہرجانہ ملزم کی جائیداد فروخت کرکے وصول کیا جائے، راولپنڈی کی عدالت کا حکم
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے کیس میں ملزم کو ساڑھے12سال قید اورایک لاکھ روپےجرمانےکی سزاکاحکم سنا دیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نےکی۔

عدالت نےمتاثرہ بچی کو2لاکھ روپےبطورہرجانہ ادا کرنےکاحکم بھی دیا ہے جبکہ ہرجانہ ادانہ کرنےکی صورت میں ملزم کی جائیدادفروخت کرکےرقم وصول کی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق جرمانہ اورہرجانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کومزید6،6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔

واضح رہے کہ ملزم عثمان سرور کیخلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 3فروری2021کومقدمہ درج کیاتھا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div