افعانستان کیخلاف سیریز میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے، ہیڈ کوچ
افعانستان کے خلاف شارجہ میں ہونے والی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے والے عبدالرحمان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاپ پلیئرز کی عدم موجودگی میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ پاکستان کی جیت میں مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ افغانستان کے اہم کھلاڑی جیسے راشد خان، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، رحمان اللہ گرباز، نوین الحق نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی ہے اور پاکستان کے کھلاڑی انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور نسیم شاہ تجربہ کار ہیں اور ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کوچ تھے اور اگرچہ انہوں نے ایونٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے عباس آفریدی کو منتخب نہیں کیے جانے پر عبدالرحمان نے امید ظاہر کی کہ اگر وہ اسی طرح محنت کرتے رہے تو فاسٹ باؤلر جلد ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
عبدالرحمان نے تسلیم کیا کہ افغانستان کے پاس اچھا اسپن اٹیک ہے جو کہ شارجہ میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جو کہ ان کا اپنا ہوم گراؤنڈ ہے تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بھی فارم میں ہے۔