یواے ای میں آمد پر کن ممالک کے شہریوں کو ویزا ملے گا ؟ تمام تفصیلات آگئیں
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) متعدد ممالک کے شہریوں کو آمد پر ویزا دیتا ہے جس کو عام زبان میں آن آرئیول ویزا کہتے ہیں ، جس سے سیاحوں کو زیادہ آسانی کے ساتھ خلیجی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حال ہی میں اس فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ اس میں شامل ممالک کی تعداد بڑھ کر اب ستر ہوچکی ہے ۔
اماراتی حکومت کے آفیشل اکائونٹ سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد یواے ای میں آمد ویزا یعنی ویزا آن ارائیول حاصل کرسکتے ہیں ، جبکہ دیگ رکو ویزا کے لیے پیشگی درخواست دینا ہوگی۔
یواے ای کے سیاح تکے اہداف کا آغاز کردیا ہے ۔، جس کا مقصد دو ہزار اکتیس تک معیشت میں ایک سو تئیس ارب ڈالر تک اخراجات کی مد میں اضافہ کرنا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ہر سال ہوٹلوں میں چارکروڑ مہمانوں کو راغب کرنا ہے ۔
جن ممالک کو تیس ، نوے ، اور ایک سو اسی دن کا ویزا آن آرائیول کی اجازت دی گئی ہے ان کی فہرست کچھ اسطرح ہے ۔
**تیس دن کے لیے آمد پر ویزا ( یعنی ویزا آن آرائیول) **
مندرجہ ذیل ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری آمد پر 30 دن کے ویزا کے اہل ہیں:
•انڈورا
•آسٹريليا
•برونائی
•کينیڈا
•چین
• ہانگ کانگ، چین
•جاپان
•قزاقستان
• مکاؤ، چین
•ملائشيا
• ماریشس
•موناکو
•نيوزی لينڈ
• جمہوریہ آئرلینڈ
•سان مارینو
•سنگاپور
•يوکرين
• برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ
• ریاست ہائے متحدہ امریکا
• ویٹی کن سٹی
90 دنوں کے لیے آمد پر ویزا
مندرجہ ذیل ممالک کے شہری آمد پر 90 دن کے ویزا کے اہل ہیں:
•ارجنٹينا
•آسٹريا
• بہاماس
•بارباڈوس
•بيلارس
•بلجيئم
•برازيل
•بلغاريہ
•چِلّی
•کولمبيا
•کوسٹاريکا
•کروشیا
•قبرص
•جمہوریہ چیک
•ڈنمارک
•ايل سلواڈور
•ايسٹونيا
•فن لينڈ
•فرانس
•جارجيا
•جرمنی
•گريس
•ہونڈراس
•ہانگ کانگ
•ہنگری
•آئس لينڈ
•اسرائيل
•اٹلی
• کیریباتی
•لٹويا
•ليچٹنسٹائن
•لتھوینيا
•لکسمبرگ
•مالدیپ
•مالٹا
•مونٹی نیگرو
•نورو
•نيدرلينڈز
•ناروے
•پیراگوۓ
•پیرو
•پولينڈ
•پرتگال
•رومانيا
• روسی فیڈریشن
• سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
•سربيا
•سیچیلز
•سلوواکيہ
•سلوونيا
•جزائرسلیمان
•جنوبی کوریا
•سپين
•سويڈن
•سوئٹزرلينڈ
• ویٹی کن سٹی
•يوکرين
•يوروگوئے
میکسیکو کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 180 دنوں کے لیے آمد پرویزے کے اہل ہیں۔
ویزاآن آرئیول حاصل کرنے والوں کی فہرست کے علاوہ منتخب بھارتی شہری بھی آمد پرویزا کے اہل ہیں۔
اگر ان کے پاس ایک ویلیڈ پاسپورٹ ہے اور مندرجہ ذیل میں سے ایک ہے:
وزٹ ویزا یا امریکاکے ذریعہ جاری کردہ گرین کارڈ یا برطانیہ یا یورپی یونین کی طرف سے جاری رہائشی ویزا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کسی بھی وقت آمد پر ویزے کے لیے اہل ممالک کی فہرست میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔