شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب

بالی وٖڈ فلم پٹھان نے دنیا بھر سے 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا
Mar 21, 2023

شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد اسے 22 مارچ سے پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جائے گا ۔

ساڑھے چار برس بعد شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر دھواں دھار انٹری نے جہاں بالی وڈ کنگ کے کیئر کے لئے اچھی ثابت ہوئی ۔ وہیں پٹھان فلم نے بالی وڈ کے بکس آفس پر کامیابی کے نشان چھوڑ دیئے ۔ 25 جنوری سے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی اس فلم نے دنیا بھر سے اب تک 1046 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ جبکہ اب اس فلم کو ریلیز ہو 50 دن سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے ۔ پٹھان کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر 22 مارچ سے اسٹریم کیا جائے گا۔

فلم کو بھارت میں نمائش سے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اس کے باوجود بھی فلم نے نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کیا۔ایمازون پرائم پر اس فلم کو 3 زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو زبان پر اسٹریم کیا جائے گا۔

Bollywood

Shahrukh Khan

Deepika padukone

Pathaan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div