مہنگائی کے دور میں فلمی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستانی کی سب سے مہنگی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹکٹ صرف 300 روپے ہوگیا
<p>Instagram/
maulajattofficial</p>

Instagram/ maulajattofficial

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے 25 ہفتے مکمل ہونے پر فلم کی ٹکٹ 300 روپے کر دی گئی۔

پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے 25 ہفتے مکمل ہونے کے بعد فلم کے ٹکٹ کو کم کرکے 300 روپے کر دیا گیا ہے ۔ 300 روپے کے ٹکٹ ملک کے محدود سینما گھروں میں دستیاب ہونگے ۔ جبکہ ٹکٹ کی ان قیمتوں کا اطلاق 20 مارچ سے 20 اپریل تک ہوگا ۔ یعنی ماہ رمضان میں بھی فلمی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے ۔

کراچی کے جن سینما گھروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اسکرین کیا جارہا ہے ان میں ایٹریم سینما اور سینی پکس شامل ہیں ۔ جبکہ لاہور میں پرنس اور سنی پکس میں فلم کی اسکرینگ ہوگی ۔ اس کے علاوہ جن شہروں میں رمضان میں بھی اس فلم کو دیکھا جا سکتا ہے ان میں گجرانوالہ ، حیدرآباد ، سیالکوٹ ، اسلام آباد ، فیصل آباد ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک سمیت دیگر نے اس فلم میں اداکاری کی۔ فلم کے ٹکٹ کو فلم کے ریلیز کی ابتدائی دنوں میں بڑھا کر فروخت کیا۔ جبکہ بہت سے سینما گھروں میں فلم کی اسکرینگ نہ ہوسکی ۔تاہم اب فلم کے 25 ہفتے مکمل ہونے اوررمضان کے موقع پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹکٹس کی قیمت کو کم کر دیا گیا ہے۔

Mahira Khan

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div