حکومت کا گرمیوں میں بجلی کی بچت کیلئے بڑا اقدام

فیصلے سے 1600 سے 1800 میگا واٹ بجلی بچے گی، نوٹیفکیشن جاری
Mar 21, 2023

حکومت نے گرمیوں میں بجلی بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، زیادہ بجلی خرچ کرنے والی ایل ای ڈی لائٹس اور پنکھوں کی تیاری پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت نے گرمیوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے، زیادہ بجلی خرچ کرنیوالی لائٹس کی تیاری پر پابندی عائد کردی گئی اب 40 واٹ کی جگہ 12 والٹ والی لائٹس تیار کی جائیں گی، پابندی کے ذریعے 1600 سے 1800 میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی یکم جولائی سے پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھے بھی نہیں چیلں گے بلکہ ان کو اپ گریڈ کرکے 7 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بچائی جاسکے گی۔

ایم ڈی انرجی سیونگ اتھارٹی سردار معظم کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے حکومت کو 10 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر (تین ارب روپے سے زائد) کی بچت ہوگی۔

سردار معظم کا کہنا ہے کہ اس وقت گھروں میں پرانی ٹیکنالوجی والے 14 کروڑ پنکھے لگے ہیں، ان پنکھوں کو 120 واٹ سے 60 واٹ پر منتقل کیا جائے تو بجلی کی 50 فیصد بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ موسم گرما کے دوران پاکستان میں بجلی کی طلب میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوتا ہے، بجلی کی طلب 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے پنکھوں کا اس اضافے میں 69 فیصد جبکہ اے سی کا 31 فیصد حصہ ہوتا ہے۔

پاکستان

Energy Crisis

power shortage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div