بغیر ضرورت بریک لگانے پربھاری جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے

سعودی محکمہ ٹریفک نے ہدایات کی ہیں کہ بریک ضرورت کے وقت ہی لگائیں وہ بھی دیکھ کر بغیر ضرورت کے بریک لگانے پر پانچ سو ریال تک جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ بغیر ضرورت کے بریک لگانے سے گریز کریں ، اس پر بھی جرمانہ ہوسکتا ہے ’۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے سوشل میڈٰیا اکائونٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اچانک بریک لگانے سے پیچے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے ، اور دیکھا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں حادثات ہوجاتے ہیں ۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ہدایات کی ہیں کہ بریک ضرورت کے وقت ہی لگائیں وہ بھی دیکھ کر بغیر ضرورت کے بریک لگانے پر پانچ سو ریال ( پاکستانی ساڑھے سینتیس ہزارتقریباََ) تک جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا تھا کہ کہ’ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا ہوگی’۔

’ فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے گاڑی چلانا منع ہے جو لوگ اس کی پابندی نہیں کرتے وہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں’۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div