چین ، روس کے صدور کے درمیان ماسکو میں باضابطہ ملاقات آج ہوگی

جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے

چین کے صدر شی جنپنگ اور روس کے صدر ولادمیر پوٹن آج ماسکو میں باضابطہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

دوسری جانب ادھر یوکرین معاملے پر امریکا نے چین روس ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چین کے صدر شی جنپنگ تین روزہ دورے پر روس پہنچے ہیں ۔ شاندار استقبال ہوا۔۔ صدر شی نے پوٹن کو چین آنے کی دعوت دیدی ہے ۔

ساڑھے چار گھنٹے کی غیررسمی گفتگو میں چین کے یوکرین امن مسودے پر بات ہوئی۔ صدر پوٹن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی تجاویزکواحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس اہم ملاقات پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ردعمل دیا کہ اگرچین واقعی جنگ روکنے کیلئےپُرعزم ہےتو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی کا مطالبہ ان کی حمایت اور سفارتی تحفظ ہے۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ چوبیس گھنٹوں میں روس نے سلوویانسک اور کراماٹوسک میں نو میزائل اوراکیس فضائی حملے کی، انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div