آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: آغا سراج درانی کا گھر سب جیل قرار
نیب کورٹ سے اسپیکر سندھ اسمبلی کو ضمانت نہ مل سکی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت نہ ملنے پر قید کردیا گیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت نے جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے ریفرنس نیب کورٹ نمبر 7 منتقل کردیا، جس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
اسپییکر سندھ اسمبلی ریفرنس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں ہی قید ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
agha siraj durani
NAB court
تبولا
Tabool ads will show in this div