عمران خان کےخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی

عمران خان کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات زیرتفتیش ہیں،رپورٹ

پولیس نے پنجاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں 6 مقدمات درج ہیں، دومقدمات میں عمران خان کوڈسچارج کردیاگیا جبکہ 4 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔

پولیس کے مطابق عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوائیرپورٹ اور تھانہ مدینہ ٹاؤن کےمقدمے میں بےقصورقراردیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں درج مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ 17 مارچ کو عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضانت منظور کرلی گئی تھی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےعمران خان کیخلاف درج مقدمات پر سماعت کی ، جبکہ لاہورکے تھانہ ریس کورس میں درج ظلے شاہ قتل کیس اور زمان پارک آپریشن سے متعلق آئی جی پنجاب کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔

IMRAN KHAN

PUNJAB POLICE

Lahore High Court (LHC)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div