سستا آٹا نہ ملا موت مل گئی، بدنظمی کے باعث 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

کوٹ ادو میں آٹے کے انتظار میں قطار میں کھڑی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی۔

کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید ميں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر غريبوں کا سيلاب اُمڈ آيا۔ غريب ماں اپنے بچوں کا پيٹ بھرنے کی خاطرتپتی دھوپ ميں مفت آٹے کيلئے قطار ميں کھڑی رہی۔ کھڑے کھڑے حالت خراب ہوئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے خاتون دم توڑ گئی۔

ملتان میں مفت آٹے کے حصول کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی۔ ملتان اسپورٹس گراؤنڈ میں سرکاری آٹا پوائنٹ پر بدنظمی کے باعث دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

قصور میں آٹا تقسیم کرنے کے دوران بدنظمی، سیکڑوں تھیلے چھین لیے گئے

فیصل آباد کے کلیم شہید پارک میں فری آٹا پوائنٹ کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچی، متعدد مرد اور خواتین زخمی بھی ہوئے۔

دوسرے جانب پتوکی، خیرپورٹامیوالی، خان پور سميت مختلف شہروں میں آٹا نہ ملنے پرشہریوں نے احتجاج کیا۔

food items

Flour price

FLOUR CRISIS

punjab flour

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div