پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،امریکا

آزادی اظہاررائے اور میڈیا پر پابندیاں،صحافیوں پر تشدد ہوا،رپورٹ

عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آزادی اظہاررائے اور میڈیا پر پابندیاں، صحافیوں پر تشدد ہوا جبکہ سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔

امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔

ملک بھر میں 2022 کے دوران لاپتہ افراد کے 860 کیسز رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

human rights

Indian occupied kashmir

freedom of expression

American administration

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div