کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، عالم دین جاں بحق
مقتول پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے، پولیس
کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ عالم دین جاں بحق ہوگئے۔ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسو سی ایشن کے رکن تھے۔
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول پاکستان علماء ایسوسیا یشن کے رکن اور جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتتم بھی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقیوم صوفی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز فجر کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔
Karachi Police
KARACHI FIRING
تبولا
Tabool ads will show in this div