ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،مشاہد حسین

میرے بیان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام کسی حکومت یا ادارے کی نہیں بلکہ قوم کی ملکیت ہے۔

سما کےپروگرام ”ریڈ لائن“ گفتگو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینیٹ میں نیو کلیئر بیان سے متعلق بیان پر گفتو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا سینیٹ میں چالیس ممالک کے سفیروں کے سامنے ایٹمی پروگرام سے متعلق اسحاق ڈار کی تقریر دراصل دنیا اور قوم کےلیے پیغام تھا کہ یہ معاملہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ جوہری پروگرام کسی حکومت یا ادارے کی نہیں بلکہ قوم کی ملکیت ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیے گئے میرے بیان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے حالانکہ میں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے ایک ساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تبصرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے

پاکستان

federal government

nuclear program

Mushahid Hussain

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISHAQ DAR AND IMF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div